1 مارچ 2019 - 17:56
وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ اور کیم کے مذاکرات کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش

وائٹ ہاؤس نے امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے مذاکرات کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کو امریکی عوام کی جان کی فکر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈر نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ اوباما ایران کے ساتھ ایک برے معاہدے سے باہر نہیں نکلے لیکن ٹرمپ اس طرح کی غلطی سے خواہ وہ ایران کے تعلق سے ہو، شمالی کوریا کے بارے میں ہو یا کسی بھی اور ملک کے سلسلے میں، خود کو دور رکھتے ہیں -
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعوی کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیشہ امریکی عوام کی جان اور سلامتی کو سیاست پر ترجیج دیں گے - سارا سینڈر نے امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے درمیان ہنوئی میں ہوئے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ان مذاکرات کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی لیڈروں نے کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ہنوئی میں مذاکرات کی میز ترک کردی ۔
امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے بدھ اور جمعرات کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایٹمی ت‍خفیف اسلحہ اوراقتصادی معاملات پر بات چیت کی لیکن وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے - دونوں ملکوں کے سربراہوں نے مذاکرات کی جگہ کو وقت سے پہلے ہی ترک کردیا اور ظہرانے کا پروگرام بھی منسوخ ہوگیا -

۔۔۔۔۔۔۔

/169